سعودی عرب کے شہر تبوک ریجن میں شدید برف باری کے بعد سڑکیں اور پہاڑیاں برف کی سفید چادر سے ڈھک گئی ہیں جس سے سردی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ۔
دوسری جانب لوگ گرم قہوہ اور بیٹھنے کیلئے خصوصی چٹائی لیے تفریح کی غرض سے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں جبکہ سردی سے بچنے کیلئے لکڑیاں جلانے کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے۔
کویت سے متصل سرحدی علاق الرفحہ میں بھی یہی صورتحال ہے۔ محکمہ تعلیم نے جمعرات کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ مملکت کے مختلف شہروں جیسے ریاض،دمام، مدینہ منورہ
،جدہ ، مکہ مکرمہ ،حا یل ،با حا ،بریدہ کے علاقوں میں سرد ہوا ئیں چلنے لگیں ہیں اور درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ شہری و مقیم بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرم کپڑوں کا استعمال ضرور کریں اور گھروں میں سردی کی شدت کم کرنے کے لیے الیکٹرک ہیٹر کا استعمال انتہائی احتیاط کے ساتھ کریں تا کہ کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہیں سانس کی یا دمے کی شکایات ہوں یا نزلہ و زکام کا سامنا ہوسردی کی لہر سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں